پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ ؛امریکی سعودی نواز کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی فائرنگ 2شہید 3زخمی

shia killingکوئٹہ شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق عبدالستار روڈ امریکی سعودی نواز کالعدم طالبان سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی دو گاڑیوں پر فائرنگ سے ایک شیعہ شہید چارزخمی
مزید تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں نے سٹی تھانے کی حدود میں گاڑی نمبر ADY- 895,اور CS- 9745 کو کوئٹہ کے مصروف ترین علاقے عبدلستار روڈ پر نشانہ بنایا۔ دہشتگردوں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں2 شیعہ  شہید ہوگئے جن کی شناخت حاجی محمد اسحاق کے نام سے ہوئی ہے۔ جبکہ 3مومنین زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں شہید کے بھائی حاجی محمد اسماعیل اور شہید کے دو بیٹے محمد حفیظ اور محمد سلمان شامل ہیں۔

گاڑی میں جن افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ شہید ہونے والے حاجی محمد اسحاق کی لیاقت بازار پر جیولری کی دوکان ہے۔

زخمی اور شہید ہونے والے مومنین کو ابتدائی طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں سے زخمیوں کو بہتر علاج و معالجہ کے لیے سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
شہید کی میت کو غسل و کفن کے لیے نیچیاری امام بارگاہ منتقل کیا گیا ۔شہید کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہرین ادا کی جائے گئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button