پاکستانی شیعہ خبریں

ایم ڈبلیو ایم کا پارلیمان میں قدم، پی بی2 کوئٹہ سے سید محمد رضا کامیاب ہوگئے

مجلس وحدت مسلمین تین ماہ کے مختصر عرصے میں انتخابی سرگرمیاں شروع کرکے پارلیمان میں قدم میں رکھنے میں کامیاب ہوگئی ہے اور اپنے آپ کو ایک سیاسی جماعت کے طور پر ثابت کر دیا ہے۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے بلوچستان کے حلقہ پی بی2 کوئٹہ سے امیدوار سید محمد رضا رضوی صوبائی سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار نے 7320 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ عبدالخالق ہزارہ 5769 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ تیسرے نمبر مسلم لیگ نون کی سحر گل خلجی رہیں، جنہوں نے 3400 ووٹ حاصل کئے۔ سید محمد رضا کی کامیابی پر ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں نے انتہائی مسرت کا اظہار کیا ہے اور اس وقت علمدار روڈ پر خوشی کا سماں ہے۔ ہر طرف لبیک یاحسین علیہ السلام کی صدائیں بلند ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button