پاکستانی شیعہ خبریں
راولپنڈی: گلستان کالونی میں سابق شیعہ بریگیڈیئرڈاکٹر ملک سکندر اپنی اہلیہ اور 2بیٹیوں سمیت شہید
شیعت نیوز کے نمائندے کو پولیس ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق انتہائی حساس علاقے میں واقع گلستان کالونی میں امریکی سعودی دہشتگردوں گرہوں طالبان نے بریگیڈیئر ریٹائرڈ ڈاکٹر سکندر ملک کے گھر میں داخل ہو کر ان کو، اہلیہ اور 2 بیٹیوں کو گولیاں مار دیں، پولیس کا کہنا ہے کہ پورے خاندان کو آج صبح سویرے شہید کیا گیا اور شہید ہونے والے تمام افراد کو 3،3 گولیاں ماری گئیں، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے