پاکستانی شیعہ خبریں

پاراچنار، ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں کیجانب سے لاہور دھماکے کی مذمت

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایم ڈبلیو ایم کرم ایجنسی کے رھنما شبیر ساجدی نے لاہور میں خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ اقدام قرار دیا ہے اور حکومت سے خود کش حملوں کے ماسٹر مائنڈ تک رسائی اور اسے بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاراچنار میں مجلس وحدت المسلمین کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کرم ایجنسی کے سیکریٹری جنرل شبیر ساجدی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں معصوم لوگ نشانہ بن رہے ہیں۔ لاہور خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے شبیر ساجدی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور اسے بزدلانہ اقدام قرار دیا۔ شبیر ساجدی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت خود کش حملوں کے ماسٹر مائیڈ تک رسائی حاصل کریں اور انہیں عبرت کا نشان بنائیں۔ شبیر ساجدی نے کہا کہ حکومت دہشت گردوں کے خلاف قدم بڑھائیں، عوام فورسز کے شانہ بشانہ دہشت گردوں کے خلاف لڑیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button