پاکستانی شیعہ خبریں

گلگت : بسین کے مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمد اکبر شہید جبکہ 2افراد زخمی۔

shiite_news_gilgit

گلگت کے علاقے بسین کے مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی مجسٹریٹ محمداکبر شہید اور انکے 2بھائی شدید زخمی ہوئے ہیں۔شیعت نیوزکے نمائندے کے مطابق مجسٹریٹ محمداکبر اپنے گھر بسین سے گلگت شہر کی طرف جا رہے تھے کہ اولڈ بسین کے مقام پر نامعلوم افرادنے انکی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ محمداکبر کے سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوئے۔ جبکہ انکے 2بھائیوں کے بھی گولیاں

 لگی۔ محمداکبر اور انکے دونوں بھائیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔مگر محمداکبر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے۔ انکے دونوں بھائی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔واضح رہے کہ محمداکبر اور انکے دونوں بھا ئی اے جی پی ار گلگت کے ملازم ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button