Uncategorized
محرم الحرام، ڈی سی او کے حکم پر 2 علمائے کرام کے قصور میں داخلے پر پابندی
شیعہ نیوز (قصور) ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ نے محرم الحرام کے دوران شیعہ دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے 2 علماء کے ضلع قصور میں داخلے پر 3 ماہ کیلئے پابندی لگا دی۔ جن دو علماء پر قصور میں داخلے اور قیام پر پابندی لگائی ہے ان میں مولانا ملک شفقت اور علامہ حامد رضاشامل ہیں۔ واضح رہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی پنجاب حکومت کی جانب سے عزاداری پر قدغن لگانے کے لئے پنجاب بھر میں شیعہ عزاداروں کی گرفتاری کا سلسلہ شروع کیا گیا جبکہ مجالس کے انعقاد کو روکنے کے لئے علمائے کرام و ذاکرین عظام کی آمد پر بھی پابندی لگائی جارہی ہے۔