Uncategorized

پولیس لائن سرگودہا میں 200 گارڈز اور اساتذہ کی سیکیورٹی ٹریننگ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سانحہ چارسدہ یونیورسٹی کے بعد تکفیری دہشت گردی کے خطرہ کے پیش نظر پولیس لائن سرگودہا میں سکیورٹی گارڈز اور فیزیکل ایجوکیشن کے ٹیچرز کے لیے خصوصی تربیتی کورس جاری ہے۔ مقامی پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر 200 سکیورٹی گارڈز اور ٹیچرز کو تربیت دی جا رہی ہے۔ تربیت حاصل کرنیوالے سکیورٹی گارڈز و پی ٹی ٹیچرز سے خصوصی مشقیں کروائی گئیں، جس کی نگرانی ڈی پی او سجاد حسن منج نے کی اور پیشہ ورانہ امور کے حوالے سے سکیورٹی گارڈز کو آگاہ کیا گیا۔ تربیت حاصل کرنیوالے سکیورٹی گارڈ ز و اساتذہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دہشت گردوں سے ڈرنے والے نہیں اور اپنی جانوں کی پروا نہ کرتے ہوئے ان کے عزائم خاک میں ملا دیں گے۔ گارڈز نے سکیورٹی کمپنیز کے پاس ناقص اسلحہ کی شکایت بھی کی جبکہ ڈی پی او سجاد حسن منج نے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل بریفنگ دی اور حفاظتی اقدامات کے علاوہ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے حوالے سے مختلف امور پر روشنی ڈالی۔ ڈی پی او سرگودھا نے ضلع سرگودھا کے 240 سے زائد کیٹیگری اے پلس اور کیٹیگری اے کے نجی وسرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب نے وزیر اعلی کی ہدایات کی روشنی میں سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے جو قواعد و ضوابط مرتب کیے ہیں تمام تعلیمی اداروں کو ان کے مطابق سکیورٹی انتظامات کو ہر حال میں مکمل کرنا ہے، جو تعلیمی ادارے سیکیورٹی اقدامات کو مکمل نہیں کریں گے ان کو سیل کر دیا جائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button