پاکستانی شیعہ خبریں

جامعہ کراچی:سخت ترین سیکورٹی میں عظیم الشان یوم امام حسین علیہ السلام کا انعقاد

Youm-e-Hussainasپاکستان کی مشہور معروف جامعہ کراچی میں دہشتگردی کے واقعات کے ایک ماہ بعد رینجرز اور اسکاؤٹ کی سخت ترین سیکورٹی میں یوم امام حسین علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جامعہ کراچی میں منگل کے روز شہدائے کربلا اور جانثاران امام حسین علیہ السلام کی یاد میں محفل یوم حسین علیہ السلام کا انعقاد امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن جامعہ کراچی یونٹ کے زیر اہتمام کیا گیا  جس کی صدرات شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر پیر زادہ قاسم رضا صدیقی صاحب نے کی جبکہ دیگر مقررین میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ امین شہیدی،مولانا احمد اقبال،ڈاکٹر عبد الرشید سمیت آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر رحمان شاہ نے بھی شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا۔
واضح رہے کہ جامعہ کراچی کے تدریسی ماحول کو آج سے ٹھیک ایک ماہ قبل 28دسمبر کو اس وقت تاراج کیا گیا جب آئی ایس او پاکستان کے نوجوان کیفے ٹیریا کے عقب میں نماز ظہرین کی ادائیگی میں مصروف عمل تھے عین اسی وقت کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے ناصبی اور پنجابی طالبان دہشت گردوں (سابق کارکنان اسلامی جمعیت طلبہ)نے ایک بم دھماکے سے متعدد شیعہ طلباء کو دہشت گردی کا نشانہ بناتے ہوئے شدید ذخمی کر دیا تھا۔تاہم سیکورٹی کے معاملاتکو پیش نظر رکھتے ہوئے رینجرز انتظامیہ سمیت یونیورسٹی انتظامیہ نے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کر رکھے تھے تا کہ یوم حسین علیہ السلام میں کسی قسم کا کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہ آئے۔
جامعہ کراچی میں منعقدہ یوم حسین علیہ السلام میں ہزاروں طلباء وطالبات نے شرکت کی جبکہ نوحہ خوانی،نعت خوانی اور تقاریر میں بھی حصہ لیا۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جامعہ کراچی میں منعقدہ یوم حسین علیہ السلام کے عظیم الشان اجتماع میں جامعہ کراچی میںموجود دیگر طلبہ تنظیموں بشمنول آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن،پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور پنجابی اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنان نے پانی،شربت اور چائے کی سبیلوںکا اہتمام بھی کر رکھا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button