پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی: شیعہ نوجوان فراز حسین شہید اور والدممتاز حسین زخمی

 

shiite_shaheedکراچی کے علاقے لیاقت آباد میں کالعدم دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی اور طالبان سلفی وہابی دہشتگردوں نے فائرنگ کرکےشیعہ نوجوان فرازحسین کو شہید کردیاجبکہ والد ممتاز حسین زخمی۔شیعیت نیوز کے مطابق ہفتہ کی شب کو کراچی کے علاقےلیاقت آباد میں کالعدم دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی اور طالبان سلفی وہابی دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے دکن جیولرز کے مالک فراز حسین  کوشہید کردیا جبکہ ان کے والد ممتاز حسین شدید زخمی ہیں ۔ شہید کی رہائش گلبرگ کے نزدیک ہے۔
عینی شاہدین نے شیعیت نیوز کے نمائندے کو بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار کالعدم دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ ،لشکر جھنگوی اور طالبان سلفی ناصبی یزید صفت درندوں نے فراز حسین اور ممتاز حسین کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے گھر کیلئے جارہے تھے شہید کے جسد خاکی کو مسجد و امام بارگاہ انچولی میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ شہید کے والد کومقامی اسپتا ل میں داخل کردیا گیا ہے۔
جعفریہ الائنس، مجلس وحدت مسلمین اور دیگر شیعہ تنظیموں کے علماء و عمائدین نے اس واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں ہونے والی فرقہ وارانہ دہشتگردی کو فی الفور لگام دیا جائے ورنہ حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button