پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی:ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری،ایک اور شیعہ ماجد حسین شہید

shiitenews_shaheedکراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں نے فائرنگ کا نشانہ بناتے ہوئے شیعہ نوجوان ماجد حسین ولد مبارک حسین کو شہید کر دیا ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں جمعہ کی صبح ناصبی وہابی دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے 30 سالہ شیعہ نوجوان ماجد حسین ولد سید مبارک حسین کو شہید کر دیا۔
عینی شاہدین نے شیعت نیوز کے نمائندے کے بتایا ہے کہ ماجد حسین کو ناصبی وہابی سلفی دہشت گردوں نے صبح تقریباً ساڑھے آٹھ بجے اس وقت دہشت گردی کا نشانہ بنایا جب وہ دفتر جانے کے لئے گھر سے روانہ ہواتھا،عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ شہید ماجد حسین کو ناصبی سلفی دہشت گردوں نے جسم اور سر میں 12گولیاں فائر کیں جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی شہید ہو گئے۔واضح رہے کہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں م،سلسل یہ دوسری کاروائی ہے جس میں شیعہ نوجوانوں کو ٹارگت کلنگ میں شہید کیا گیا ہے۔
دوسری جانب یہ بات بھی یاد رہے کہ اورنگی ٹاؤن میں ایک بڑی تعداد میں کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ ،لشکر جھنگوی اور طالبان دہشت گردوں کے بڑے بڑے مراکز موجود ہیں ۔
شہید ماجد حسین کی نمازہ جنازہ بعد نماز جمعہ ادا کی گئی جس کے بعد ان کے جسد خاکی کو لبیک یا حسین علیہ السلام کے نعروں کی صداؤں میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button