پاکستانی شیعہ خبریں
کرم ایجنسی:طالبان دہشت گردوں کا حملہ،دو شیعہ بچوں سمیت چار شہید
کرم ایجنسی سے ملحقہ افغان سرحد کے قریب واقع شلوزان گاؤں پر طالبان دہشت گردوں نے سرحد پار سے فایرنگ کر کے دو معصوم شیعہ بچوں سمیت چار شیعہ افراد کو شہید کر دیا ہے۔شیعت نیوز کی اطلاعات کے مطابق
افغان سرحد کے قریب طالبان دہشت گردوں نے تنگی و نری سر کی پہاڑیوں کی طرف سے کرم ایجنسی کے سرحدی گاؤں خیوص و شلوزان پر بھاری ہتھیاروں میزائل و مارٹر کے گولوں کی بارش کردیمارٹر کا ایک خونی گولہ ایک گھر پر گرنے سے دو معصوم شیعہ بچوں اور ایک شیعہ خاتون سمیت چار افراد موقع پر شہید ہو گیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ ۴۸ گھنٹوں کے دوران افغانسرحد کے قریب طالبان دہشت گردوں نے تنگی و نری سر کی پہاڑیوں سے کرم ایجنسی کے سرحدی گاؤں خیوص و شلوزان پر ایک ہزار سے ذیادہ میزائل و مارٹر کے گولے برسائے ہیں،لیکن خوشں قسمتی یہ ہے کہ خیوص و شلوزان گاؤں میں زیادہ تر جنگلات و درختوں کی وجہ سے اکثر میزائل و مارٹر کے گولے درختوں سے ٹکرا کر ناکارہ ہوئے،تاہم مارٹر کا ایک خونی گولہ ایک گھر پر گرنے سے دو معصوم شیعہ بچوں اور ایک خاتون سمیت چار افراد کی شہادت واقع ہویی ہے۔
حیرت انگیز امر یہ ہے کہ گذشتہ تین دنوں سے مسلسل کرم ایجنسی کے سرحدی گاؤں خیوص و شلوزان پر بھاری ہتھیاروں میزائل و مارٹر کے گولوں کی بارش کے باوجودسیکورٹی فورسز تنگی و نری سر کی پہاڑیوں میں موجود عسکریت پسندطالبان دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے خاموشں تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے جو کہ لمحئہ فکریہ ہے۔
دریں اثناکرم ایجنسی کے عوامی سماجی حلقوں اور قبائلی عمائدین نے افغان سرحد کے قریب طالبان دہشت گردوں کے حملے کی بھرپور مزمت کی ہے اور اسے ریاستی سرپرستی میں ہونیوالی دہشت گردی قرار دیا۔اور کہا کہ امریکہ سے کروڑوں ڈالرز لے کر شمالی وزیرستان میں آپریشن کا وعدہ کر کے شمالی وزیرستان
کے طالبان دہشت گردوں کو ستمبر ۲۰۱۰ میں افغان سرحد کے قریب سرحدی گاؤں خیوص پرریاستی سرپرستی میں قبضہ کرکے شلوزان میں آباد کرنا چاہا،لیکن جب مقامی قبائل نے ہمت و مزاحمت کرکے خیوص کو دوبارہ اپنے قبضے میں لے کرشمالی وزیرستان
کے طالبان دہشت گردوں کو پناہ دینے سے انکار کیا تو اسں دن سے مختلف اوقات میں سرحدی گاؤں خیوص و شلوزان پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ اور حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے الزام لگایاکہ حکومت ہم پر شمالی وزیرستان
کے عسکر یت پسندوں کو پناہ دینے کے لئیے پریشر ڈال کر اوچھے ہتکھنڈوں پر اتر آئی ہے۔اسلئیے حکومت ہوشں کے ناخن لیں اورشمالی وزیرستان
کے عسکر یت پسندوں کو پناہ دلوانے کے لئیے اپنے ہی شہریوں کرم ایجنسی کے سرحدی گاؤں خیوص و شلوزان پر بھاری ہتھیاروں میزائل و مارٹر کے گولوں کی فائرنگ بند کرکے ہمارے صبر کا مزید امتحان نہ لیں وگرنہ حالات کی خرابی کی زماداری حکومت پر ہوگی