پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ:سانحہ سریاب روڈ میںملوث دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا سید ہاشم موسوی نے کوئٹہ میں مسلسل شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کی ہے ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مولانا سید ہاشم موسوی کاکہنا تھا  کہ گذشتہ دنوں سریاب روڈ پر کالعدم دہشت گرد گروہوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے چھ افراد کی شہادت پر حکومت کو مستعفی ہو جانا چا ہئیے،انہوںنے مزید کہا کہ کوئٹہ میں دہشتگرد عناصر امریکی وصہیونی ایماء پر انارکی پھیلا رہے ہیں اور ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں۔
رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے گذشتہ دنوں ہزارہ قبرستان میں کریکر اور میزائل حملے کی بھی شدید مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ کابلوچستان میں موجود کالعدم دہشت گردوہوں کے خلاف فوجی کاروائی عمل میںلا کر بلوچستان کے عوام کو نجات دلائی جائے بصورت دیگر ملت جعفریہ خاموش نہیں بیٹھے گی اور احتجاج کا دائرہ وسیع پیمانے پر بڑھا دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button