پاکستانی شیعہ خبریں

کسی ملک کو اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ بحرین سمیت کسی بھی ملک پر چڑھ دوڑے، اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں، ڈاکٹر بابر اعوان

shiitenews_baber_awanسینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ کسی ملک کو یہ حق حاصل نہیں ہےکہ وہ دوسرے ملک کی سالمیت اور عوام کے خلاف مظالم ڈھائے، اگر کسی ملک کی قوم تبدیلی چاہتی ہے تو یہ اس کا بنیادی حق ہے جسے پوری دنیا کو تسلیم کرنا چاہیے
اسلام آباد ميں شاہ عبدالعزيز بن سعود کي کتاب کي تقريب رونمائي سے خطاب کرتے سابق وفاقی وزیر قانون و انصاف ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اسلامی دنیا میں تنزلی کا موجب یہی چیز بنی ہے کہ جب ایک ملک نے اپنے اثر و رسوخ بڑھانے کیلئے دوسرے ملک کے معاملات میں مداخلت کی ہے۔ آج عراق اور افغانستان لہو لہو ہیں، جبکہ اُمت مسلمہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔ مشرق وسطیٰ میں تبدیلی اور بحرین میں سعودی عرب کی فوج کارروائی اور مداخلت پر نام لیے بغیر مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی ملک کو یہ حق حاصل نہیں ہےکہ وہ دوسرے ملک کی سالمیت اور عوام کے خلاف مظالم ڈھائے۔ اگر کسی ملک کی قوم تبدیلی چاہتی ہے تو یہ اس کا بنیادی حق ہے جسے پوری دنیا کو تسلیم کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ ایک خود مختار ملک ہونے کے ناطے ہمیں دوسروں کی سرحدوں اور عوامی رائے کا احترام کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ تقریب کا اہتمام سعودی سفارت خانے کی جانب کیا گیا تھا اور بابر اعوان کی تنقید بھی سعودی عرب ہی تھا کیونکہ سعودی حکومت نے بحرین میں نہتے مسلمانوں پر جبر اور ظلم کی پہاڑ توڑے۔
اس موقع پر سعودي سفير عبدالعزيز بن ابراہيم الغدیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اگر کوئي مسائل درپيش ہوں تو سعودي عرب انہں اپنے مسائل سمجھتا ہے، پاکستان کو جب بھي مشکل وقت ميں ضرورت پڑي تو ہم اپنا فرض سمجھتے ہوئے مدد کريں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان ميں ديگر کئي اسلامي ممالک کي کتابوں کے تراجم بھي ہونے چاہيں تاکہ ايک دوسرے کے تجربات سے فائدہ حاصل کيا جاسکے۔ سينيٹر راجہ ظفرالحق کا کہنا تھا کہ جب ہم نے ايٹمي دھماکے کيے تو سعودي حکومت نے تين عرب کا تيل مفت فراہم کيا۔ سعودي عرب کي بنياد قرآن اور سُنت سنت پر ہے۔ پروفيسر ساجد مير نے کہا کہ قوموں اور ملکوں کے ليڈر کتابيں پڑھ کر نہيں بنا کرتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button