پاکستانی شیعہ خبریں
لاہور:رحمان شاہ آئی ایس او پاکستا ن کے دوبارہ صدر منتخب

رحمان شاہ جو کہ گذشتہ برس بھی آئی ایس او پاکستان کی مرکزی صدارت کی ذمہ داری پر فائز تھے ایک مرتبہ پھر ہزاروں کارکنان آئی ایس او پاکستان نے ووٹننگ کے ذریعے صدارت کے لئے منتخب کر لیا ہے۔صدارتی انتخاب میں ان کے مد مقابل گذشتہ برس جنرل سیکرٹری کی ذمہ داری پر فائز سید تحسیر کاظمی تھے ۔
آئی ایس او پاکستان کے انتالیسویں کنونشن کے اختتام پر ہزاروں کارکنوں نے نعروں اور لبیک یاحسین علیہ السلا م کے نعروں کی گونج میں دوبارہ منتخب ہونے والے صدر کی حوصلہ افزائی کی جبکہ اس موقع پر کنونشن میں رہبر عالی شان حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے دمشق میں نمائندہ آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی بھی موجود تھے جبکہ مرکزی صدر کے انتخاب کا اعلان مولانا احمد اقبال نے کیا۔