پاکستانی شیعہ خبریں

ہزارہ مغل برادری کا بین الاقوامی کمیشن بنانے کا مطالبہ

shiitenews Karachi International commission demanded to probe Shia Hazara killings ہزارہ مغل یکجہتی فورم پاکستان نے کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات کے اسباب اور محرکات جاننے کے لیئے بین الاقوامی کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا ہے فورم نے حکام کو عندیہ دیا ہے کہ انصاف نا ملا تو عالمی عدالت سے رجوع کریں گے۔
کوئٹہ میں ہزارہ قوم کی ٹارگٹ کلنگ کے بیس اور تعیس ستمبر کے حالیہ واقعات پر ہزارہ قوم آج کا دن صدائے احتجاج کے طور پر منارہی ہے،اس ہی سلسلے میں ہزارہ مغل یکجہتی فورم کے تحت کراچی پریس کلب میں بھی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ہوئے کوئٹہ میں تارگٹ کلنگ کے واقعات سے آگاہ کیا فورم کے جنرل سیکٹری مسمی شیر علی کا کہنا تھا کہ اب تک چھ سو زائد ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جاچکا ہے۔
انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ بھی کیا کہ کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات کے اسباب اور محرکات جاننے کے لیئے بین الاقوامی کمیشن بنایا جائے فورم نے حکام کی توجہ اس جانب بھی مرکوز کی ہے کہ انصاف نا ملا تو عالمی عدالت سے رجوع کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button