اندرون سندھ:ناصبی ٹولے کی مولائے متقیان (ع) کی شان میں گستاخی
اندرون سندھ کے کئی شہروں بشمول ٹنڈو الہ یار،ٹندو آدم خان،گھوٹگی،ڈہرکی،خیر پور،ڈگری،ٹھٹھی سمیت کئی مقامات پر ناصبی وہابی دہشت گرد ٹولہ نے حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی شان میں گستاخی کی ہے۔شیعت نیوز کے نمائندوں کی رپورٹس کے مطابق اندرون سندھ کے اکثر شہروں دیہاتوں میں ناصبی وہابی دہشت گرد ٹولہ نے دیواروں پر چاکنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس میں معاذ اللہ ”علی ،معاویہ بھائی بھائی ”کے اشتعال انگیز نعروں سمیت شیعیان حیدر کرار کے خلاف نعرے بھی درج ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ناصبی وہابی دہشت گرد ٹولے نے یہ عمل عین اس وقت شروع کیا ہے جب ان کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ شیعیان سندھ اٹھارہ ذوالحجہ کو عید غدیر و ولایت کی تیاریوں اور جشن کی تیاریوں میں مصروف عمل ہیں۔
دوسری جانب انتہائی اہمیت کی حامل ہے یہ بات کہ محرم الحرام کی آمد سے چند ہفتے قبل سندھ بھر کے شہروں میں کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی ٹولوں کی جانب سے مذہبی منافرت پر مبنی وال چاکنگ کا ہونا جہاں ناصبی وہابی درندوںکی اپنے آقاؤں کی خوش نودی کو ظاہر کرتا ہے وہیں حکومت سندھ کی کمزوری اور نا اہلی کی طرف بھی اشارہ ہے ،کہ آخر کیوں ان ناصبی دہشت گردوں کی اتنی کھلی چھٹی دے دی گئی ہے کہ ایک طرف تو یہ ناصبی وہابی دہشت گرد ملت جعفریہ کے عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ کریں اور دوسری جانب آئمہ اہل بیت علیہم السلام کی شان میں گستاخی پر مبنی وال چاکنگ کرتے پھریں؟
قابل ذکر بات ہے کہ سندھ بھر کے متعدد مقامات پر ہونےو الی اشتعال انگیز وال چاکنگ کے بعد شیعہ معتبرین نے متعلہ انتظامیہ کو اطلاع دی ہے تاہم انتظامیہ اور پولیس کسی بھی قسم کی تادیبی کاروائی سے گریز کئے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ کالعدم دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گرد خادم حسین ڈھلو اور اورنگ زیب فاروقی بھی آج خیر پور پہنچے ہیں جہاں انہوں نے شیعہ مخالف اور اشتعال انگیز تقریریں کی ہیں جس کا مقصد خیر پور میں قائم امن کو برباد کرنا اور وہاں کے شیعہ و سنی عوام کو باہم دست و گریباں کرنا ہے۔