پاکستانی شیعہ خبریں

خدیجۃ الکبریٰ(س) فاؤنڈیشن کی جانب سے سیلاب زدہ متاثرین کے لئےمکانات کی تعمیر کا آغاز

DSCI0014خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ علیا فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اندرون سندھ میں حالیہ سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں مومنین کے تباہ شدہ کا گھروں کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق خدیجۃ الکبریٰ (س) فاؤنڈیشن نے اندرونسندھ کے علاقے ٹندو الہ یار کے تعلقہ چمبڑ میںگوٹھ سعید خان لغاری میں حالیہ سیلاب اور بارشوں کی

تباہ کاریوں کے سبب منہدم ہو جانے والے گھروں میں سے ٢١ گھروں کی از سر نو تعمیر کا کام شروع کر دیا ہے ۔

واضح رہے کہ علاقے مین کل ٢٢٠ گھر ہیں تاہم حالیہ سیلاب اور بارشوں کے نتیجہ میں متعدد منہدم ہونے والے گھروں میں سے ٢١ گھروں کو از سر نو تعمیر کے لئے کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ اس محلہ کا نام ”محلہ خدیجۃ الکبریٰ (س) ”اور ہر گھر کو اسلام کی عظیم ہستی اور ام المومنین جناب حضرت خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ علیہا کے نام پر ”بیت الخدیجۃ الکبریٰ ” رکھ دیا گیا ہے۔
خدیجۃ الکبریٰ (س) فاؤنڈیشن کے ذمہ سار اقتدار حیدر نے بتایا ہے کہ تحصیل ٹنڈو الہ یار کے تعلقہ چمبڑکے گوٹھ سعید خان لغاری میں متعدد مکانات جو کہ سیلاب اور بارش کی تباہ کاریوں سے بالکل منہدم ہو چکے تھے،ہم نے ان مکانات کو از سر نو تعمیر کرنے کا عزم کر رکھا ہے اور اس سلسلہ میں پہلے مرحلہ میں ٢١ مکانات کو از سر نو تعمیر کرنے کا کام شروع کیاجا چکا ہے جبکہ دوسرے مرحلہ میں چمبڑ کے محلہ خدیجۃ الکبریٰ (س) سمیت اندرون سندھ کے دیگر شیعہ علاقوں میں بھی تعمیرات کا کام شروع کیا جائے گا۔ان کاکہنا تھا کہ چمبڑ میں مزید ٢٠٠ مکانات کی تعمیر کا کام بھی دوسرے مرحلہ میں شروع کیا جائے گا ۔
ان کا کہنا تھا کہ خدیجۃ الکبری(س) فاؤنڈیشن نے سندھ بھر میں سیلاب اور بارشوں سے تباہ ہو جانے والے مکانات کی تعمیر کا بیڑہ اٹھایا ہے اس حوالے سے ہم مخیر حضرات سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس کار خیر میں حصہ ڈالتے ہوئے ہمارے ساتھ تعاون فرمائیں ،ان کاکہنا تھا کہ اس سے قبل بھی خدیجۃ الکبریٰ (س) فاؤنڈیشن نے اندرون سندھ کے سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں چار ہزارخاندانوں کے لئے راشن تقسیم کئے تھے جبکہ کمبل اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء بھی فراہم کی گئی تھیں ۔ان کاکہنا تھا کہ یہ تمام سر گرمیاں مخیر حضرات کے تعاون سے ہی انجام پائی تھیں تاہم جومخیر حضرات ہمارے ساتھ تعاون کرنا چاہتے ہیں وہ ہمارے مندرجہ ذیل اکاؤنٹ نمبر پر اپنے عطیات جمع کروا سکتے ہیں،
اکاؤنٹ کی تٖصیل:
Account Title:
Khadija tul Kubra Foundation
A/C: 9590700004 
Branch Code: 438
Swift Code: FAYSPKKA
Faysal Bank Limited, 
Mohammadi Center, C-25 Block 17, F.B.Area Karachi

  {gallery}/kkfconstruction{/gallery}

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button