پاکستانی شیعہ خبریں
بم دھماکوں سے عزاداری امام حسین ع کو نہیں روکا جا سکتا، رحمن شاہ

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ملت تشیع کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے، کوئٹہ اور کراچی کے اندر آئے روز ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے بے گناہ شیعہ افراد کا قتل عام جاری ہے اور حکمران چین کی نیند سو رہے ہیں، سکیورٹی ادارے بھی شیعہ افراد کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک مخصوص گروہ ملک کے اندر شیعان حیدر کرار کے خلاف منظم طریقے سے مختلف کارروائیوں میں ملوث ہے، جن کو حکومت کے اندر بیٹھے کچھ افراد کی پشت پناہی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کے ان کے خلاف سخت کارروائی کرے اور سانحہ خانپور میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائے، قبل اس کے کہ ملت تشیع کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو۔