پاکستانی شیعہ خبریں

پیپلز پارٹی،متحدہ قومی موؤمنٹ،عوامی نیشنل پارٹی،اور ملکی ایجنسیاںکراچی میں بد امنی کے ذمہ دار ہیں علامہ ناصرعباس جعفری

raja nasirکراچی میں بد امنی کی ذمہ دار حکمران اتحاد ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی،متحدہ قومی موؤمنٹ،عوامی نیشنل پارٹی،اور ملکی ایجنسیاں کراچی میں بد امنی کے ذمہ دار ہیں۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مفلوک الحال عوام کے زخموں پرنمک پاشی کے مترادف ہے،علامہ ناصرعباس جعفری

کراچی میں بد امنی کی ذمہ دار حکمران اتحاد ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی،متحدہ قومی موؤمنٹ،عوامی نیشنل پارٹی،اور ملکی ایجنسیاںکراچی میں بد امنی کے ذمہ دار ہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے جب تک غیر جانب دارانہ پالیسی کی تحت دہشت گردوں کے خلاف کاروائی نہیں کرتے تب تک شہر میں دیر پا امن کا قیام ممکن نہیں ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کراچی بد امنی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے حالیہ اضافے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مذمتی بیاں میں کیااُن کا کہنا تھا کہ حکمراں پیپلز پارٹی دہشت گردوں کی سر پر ستی بند کرے اور شہر کراچی کے لوگوں کو امن فراہم کیا جائے امریکی سازش کی تحت شہر کراچی اور ملک کے گوش و کنار میں دہشت گردی اور بد امنی کا سلسلہ جاری ہے تاکہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کیا جا سکے حکمراں اتحاد بشمول پیپلز پارٹی ،عوامی نیشنل پار ٹی، متحدہ قومی موؤمنٹ، مسلم لیگ (ق)،اور فنگشنل لیگ ملک میں استحکام کیلئے اپنا آئینی کردار ادا کریں عوام سے مینڈیٹ حاصل کر نے والے عوامی توقعات پر پورا اترنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں ملک کو عملََا دہشت گردوں کے حوالے کردیا گیا ہے کراچی ،کوئٹہ،گلگت،پاراچنار،ڈیرہ اسماعیل خان،ہنگو، اور ملک کے دیگر حصوں میں بے گناہ انسانوں اور شیعیان حیدر کرار کا قتل عام حکومتی ناکامی کا مہ بولتا ثبوت ہے ۔عدلیہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں اگر دشت گردی کی اس آگ کو فورن نہ بجھایا گیا تو پھر اس آگ سے عدلیہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی محفوظ نہیں رہ سکیں گے ۔
علامہ راجہ ناصر عباس نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مفلوک الحال عوام کے زخموں پرنمک پاشی کے مترادف ہے، حکومت کے اس ظالمانہ اقدام کو مفلوک الحال پاکستانی عوام کے ز خموں پر نمک پاشی کے مترادف قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں براہ راست اشیائے ضرورت کی قیمتوں پر اثر انداز ہوتی ہیں اس لیے اب مہنگائی کا نیا ریلا پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے گا ۔ انہوں نے کہا کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ ہمارے ملک میں آئے روزتیل کی قیمتیں بڑھا کرآئی ایم ایف کا ایجنڈا پورا کیا جا رہا ،ہمارے حکمران مہنگائی، بدامنی اور بیروزگاری کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں ، روٹی ،کپڑااور مکان کے نام پر بر سراقتدار آنے والوں نے اس ملک میں گزشتہ چار سالوں میں ملک کو سوائے بد امنی مہنگائی اور بیروزگاری میں 1000 فیصد اضافےکے کچھ نہیں دیا ۔ چاہیے تو یہ تھا کہ حکمران اپنے شاہی اخراجات کم کرتے لیکن انہوں نے تیل کی قیمتیں بڑھا کر عوام پر پٹرول بم گرا دیا، جبکہ دوسری جانب نا م نہاد حکومتی اتحادی اپنی عیاشیوں میں پورے ہو گئے ہیں آئے دن سیاسی قتل عام کی وجہ سے شہر کراچی میں کے حالات خراب ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے جانے کتنے معصوم عوام اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button