کراچی: کالعدم جماعت کے دہشتگردوں کی فائرنگ شیعہ مومن اصغر جعفری شہید
کراچی: کالعدم جماعت کے دہشتگردوں کی فائرنگ شیعہ مومن اصغر جعفری شہید
نمائندے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد پیٹرول پمپ کے قریب کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ/ لشکر جھنگوی کے مُسلح دہشتگردوں نے فائرنگ کرکہ شیعہ مومن اصغر جعفری کو شہید کردیا۔
مزید اطلاعات کے مطابق 48 سالہ شیعہ مومن اصغر جعفری ولد احمد حسین جعفری کو کالعدم جماعت کے دہشتگردوں نے پیر کی شب کراچی کے علاقے ناظم آباد پیٹرول پمپ کے قریب نشانہ بنایا۔ شیعہ مومن اصغر جعفری کو زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لا سکے اور جام شہادت نوش کرگئے۔
ڈاکٹر کے مطابق زخمی شیعہ مومن اصغر جعفری ولد احمد حسین جعفری کو کالعدم جماعت کے دہشتگردوں نے 4 گولیاں ماری ۔
زرائع کے مطابق 48 سالہ شیعہ مومن اصغر جعفری ولد احمد حسین جعفری ڈائمنڈ سی این جی پمپ کے مینیجر تھے اور لیاقت آباد کے رہائشی تھے ۔شہید کو یزیدی صفت دہشتگردوں نے اس وقت گولی ماری جب وہ اپنے گھر کے لئے جارہے تھے۔