پاکستانی شیعہ خبریں

گلگت بلتستان میں بدامنی کیخلاف یوتھ آف گلگت بلتستان کا لاہور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

shiitenews lahour protestچیلاس میں بس سے مسافروں کو اتار کر شہید کرنے اور گلگت میں جاری فرقہ وارانہ فسادات میں مخصوص فرقہ کو نشانہ بنائے جانے کے خلاف یوتھ آف گلگت بلتستان نے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے کتبے اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر گلگت میں قیام امن اور دہشت

گردی کے خاتمہ کے مطالبات درج تھے۔ مظاہرین نے دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر کی جائے اور شاہراہ قراقرم کے اردگرد قائم دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ختم کیا جائے۔

اس موقع پر رہنماؤں نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک سازش کے تحت گلگت بلتستان کے حالات خراب کئے جا رہے ہیں جس کا مقصد چین کو ٹف ٹائم دینا ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ چین ہمارا دوست ہے اور پاک چین دوستی لازوال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاک چین دوستی کی قدر کرتے ہیں لیکن اس حوالے سے حکومت کو راست اقدام کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت ایک عرصے سے دہشت گردی کا شکار ہے لیکن حکومت اس جانب توجہ نہیں دے رہی، اس غفلت پر رحمن ملک کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔

رہنماؤں نے کہا کہ بے گناہ قتل ہونے والے شہریوں کا خون رحمن ملک کے سر ہے اور رحمن ملک کا مزید وزارت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجوان پورے ملک میں مقیم ہیں اگر گلگت میں امن قائم نہ کیا گیا اور شاہراہ قراقرم کو محفوظ نہ بنایا گیا تو ملک میں امن کی گارنٹی نہیں دی جا سکتی۔ رہنماؤں نے کہا کہ ہمارے صبر کو بزدلی سے تعبیر نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان سے محبت کرتے ہیں اور اس محبت کے صلا ہمیں لاشوں کی صورت میں دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کو بھی متنبہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستان میں اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل سے باز آ جائے بصورت دیگر امریکہ کو ایسا سبق سکھایا جائے گا وہ آنے والی نسلوں کو بھی ڈرائے گا کہ پاکستانیوں کیساتھ ٹکر نہیں لینی۔ رہنماؤں نے جمعہ کو پھر مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے تمام شرکاء کو ہدایت کی کہ جمعہ کو ملک بھر میں اس حوالے سے یوم احتجاج منایا جائے گا جس میں گلگت میں دہشت گردوں کی کھلی چھٹی دینے کے خلاف مظاہرے کئے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button