پاکستانی شیعہ خبریں

ملت جعفریہ کے تحفط کے اقدامات کیے جائیں آل پارٹیزکانفرنس

jap-apcکراچی :(شیعت نیوز)جعفریہ الائینس کے تحت ملک بھر مین ہونے والی شیعہ نسل کشی کے حوالے سے کراچی آرٹس کونسل میں علامہ عباس کمیلی کی زیر صدارت منعقد ہوئی ۔جس میں ملک بھر بالخصوص کراچی میں بڑھتی ہوئی خونریزی،فرقہ واریت کی شدیدمذمت کی گئی ،اور فرقہ واریت

کے خاتمے اور قیام امن کے لیے مذہبی سیاسی رہنماوں پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی ۔کانفرنس میں پی پی پی کے تاج حیدر ،متحدہ قومی موومنٹ رابط کمیٹی کے وسیم آفتاب ،اے این پی ،کے رہنماگل آفریدی ،عوامی مسلم لیگ کے محفوظ یار خان،جے یو پی کے قاضی احمد نورانی،جامعہ بنوریہ کے قاری محمد اقبال ،جماعت اسلامی کے نصر اللہ شجیع،تحریک انصاف کے اسلم راجپوت ،مائیکل جاوید سابق وفاقی وزیر اقبال حیدر،مسلم لیگ ن کے رہنمانہال ہاشمی ،مسلم لیگ ہم خیال کے رانا سعید،مولانا حسین مسعودی ،مولانا شبیر میثمی ،مولانا شہنشاہ حسین نقوی ،علامہ رضی جعفر نقوی ،اور دیگر نے خطاب کیا شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق مقررین نے کہا پاکستان میں جاری دہشت گردی جو ملک کی سلامتی کے لیے بے حد خطرناک ہوچکی ہے اس کے سدباب کے لیے فی الفور اقدامات کیے جائیں،۔قومی اسمبلی ،سینٹ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے موثر آئین سازی کرے اور مسلمانوں کی متعفقہ تعاریف بھی کی جائے تاکہ تمام ابہام دور ہوسکیں ،ھکومت نے مکمل تحقیقات کے بعد جن تنظیموں اور جماعتوں کو دہشت گردی میں ملوث پایا ہے ۔اور انہیں کالعدم قراردیا ہے ۔ان کے سرکردہ افراد کو بھی ہر قسم کی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روکا جائے اورسیاسی جماعتیں بھی کالعدم جماعتوں سے روابط نہ بٹھائیں اور ان جماعتوں یا افراد کی بالواسطہ سرپرستی نہ کی جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button