اسرائیل کامستقبل نابودیت ہے علامہ امین شہیدی
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری نے کہاہے کہ امریکہ اور یورپ اسرائیل کے جرائم میں برابر کے شریک ہیں کیونکہ وہ بیت المقدس کی قابض حکومت کو ہر طرح سے تحفظ اور مدد فراہم کر رہے ہیں علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ فلسطینی مسلمانوں کی نسل کش اور انسانی حقوق کی پامالی پرانسانی حقوق کے عالمی علمبرداروں کی خاموشی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے مغرب کی دوغلی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف تو امریکہ اور اس کے حواری ایران کو اپنی توانائی کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے جاری ایٹمی پروگرام کو بند کرنے کے درپے ہیں جبکہ دوسری طرف اسرائیل کی ایٹمی صلاحیت جو کہ عالمی امن کے لئے خطرہ ہے، پر یہ تمام طاقتیں مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ اسرائیل کامستقبل نابودیت ہے اور وہ جلد صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی آئی اے، موساد اور را مل کر پاکستان میں دہشت گردی اور بلوچستان میں علیحدگی کی تحریک کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔