پاکستانی شیعہ خبریں

ملت جعفریہ میں اختلاف پیدا کرنیوالا علامہ ساجد نقوی کا ہمدرد ہے نہ ہی ناصر عباس جعفری کا، علامہ رمضان توقیر

شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے واضح کیا ہے کہ ملت جعفریہ میں اختلاف پیدا کرنے والے نہ علامہ ساجد نقوی کے ہمدر ہیں نہ ہی علامہ ناصر عباس کے۔ دشمن ہمیں تقسیم کرنا چاہتا ہے، تاہم علماء کرام کو یہ سازش ناکام بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام ٹائمز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی ملت تشیع میں کوئی اختلاف نہیں، مزاج، سوچ اور طریقہ کار مختلف ہوسکتا ہے لیکن ہم سب کا مقصد ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے شیعہ علماء کونسل کے تمام رہنمائوں اور عہدیداروں کو ہدایات ہیں کہ اتحاد و وحدت کا عملی مظاہرہ ہونا چاہیے۔ میں امید رکھتا ہوں کہ دیگر شیعہ تنظیموں کے اکابرین کی بھی یہی سوچ ہوگی، تاہم اگر پھر بھی کوئی نادان اختلاف کی بات کرے تو نہ قائد علامہ ساجد نقوی کا ہمدر ہے اور نہ ہی ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء علامہ ناصر عباس کا، ان کا کہنا تھا کہ اگر خدانخواستہ نادان دوستوں کی وجہ سے ہم اختلافات کا شکار ہوگئے تو یہ خطرناک ہوگا۔

علامہ رمضان توقیر نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کو کھلے دل سے قبول کرنا چاہیئے اور احترام کرتے ہوئے ایک مقصد کے حصول کیلئے اتحاد و وحدت کی چھتری تلے اکٹھا ہونا چاہیے، اسی صورت میں ہمارے دشمن کو ناکامی کو منہ دیکھنا پڑے گا، انہوں نے کوئٹہ میں آئی ٹی یونیورسٹی کی بس پر خودکش حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے بربریت کی انتہاء قرار دیتے ہوئے 4 طلباء کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button