پاکستانی شیعہ خبریں

اغوا کئے جانے والے مولانا نور علی نورانی اور حسیب زیدی کووہابی دہشت گردوں نے ذبح کرکے شہید کردیا

shiitenews shahadat martyred shaheed shiaایک ہفتہ قبل اغوا کئے جانے والے مولانا نور علی نورانی اور حسیب زیدی کو ناصبی وہابی دہشت گردوں نے ذبح کرکے شہید کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں مولانا نور علی نورانی اور حسیب زیدی کو کچھ دن قبل کالعدم دہشت گرد گروہ کے دہشت گردوں نے اغوا کرلیا تھا اورمولانا نور علی ہمدانی سے ۵۰ لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھااور جس کے ادا نہ کرنے پر قتل کرنے کی دھمکی دی تھی اور مصدقہ اطلاعات کے مطابق مولانا نور علی نورانی اور حسیب زیدی کو آج شہید کردیا گیا ہے اور ہماری اطلاعات کے مطابق انکے گھر والوں نے تاوان بھی ادا کیا لیکن بھر بھی وہابی سفاک دہشت گردوں نے انکو ذبح کرکے شہید کردیا اور انکی لاش نوکنڈی روڈ سے ملی ہے۔

کوئٹہ کے امام جمعہ اور مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماء مولانا سید ہاشم موسوی کے مطابق مولانا نور علی نورانی اور حسیب زیدی کو آج وہابی دہشت گردوں نے شہید کردیا ہے۔ مولانا سید ہاشم موسوی نے شیعت نیوز کو بتایا کے کالعدم دہشت گرد گروہ طالبان نے اپنی نا پسندیدہ شخصیات خاص کر مکتب اہلبیت علیہ السلام سے تعلق رکھنے والے علماء اور شخصیات کو قتل کرنے کا نیا طریقہ اغوا برائے تاوان متعارف کرایا ہے۔ مولانا سید ہاشم موسوی نے شیعت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ اور ملک کے دیگر حصوں میں ملت تشیع کا با قاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ قتل عام کیا جا رہا ہے اور مولانا نور علی نورانی اور حسیب زیدی کا قتل بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button