کراچی: مختلف علاقوں میں دوسرے ورز بھی پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں کی کاروائی، متعدد بےگناہ شیعہ جوان گرفتار
کراچی میں مختلف علاقوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے متعصب اہلکاروں کا چھاپہ جاری ہے۔ ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں متعدد شیعہ نوجوانوں کی گرفتاری کی اطلاع موصول ہورہی ہیں۔
مزید تفصیلات کے مطابق حکومتی سرپرستی میں کراچی کے مختلف علاقوں میں لشکر رینجرز اور سپاہ پولیس کے مُسلح لشکر نے حملہ کردیا۔ حکومتی زرائع سے رابطہ کرنے پر حکومتی ارکان ان غیر قانونی چھاپوں پر خاموش نظرآئے۔ کراچی کے علاقے جعفرطیار سوسائٹی میں متعصب سپاہ پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کرلیاجبکہ انچولی سو سائٹی، حسن کالونی اور شہر کے دوسرے علاقوں سے بھی بےگناہ شیعہ نوجوان کی گرفتاری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ میں متعصب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شیعہ آبادی پر چھاپے ماریں جس کے نتیجے میں متعدد شیعہ نوجوانوں کی گرفتاری کی اطلاع ہے۔
واضع رہے کہ کل رات سے جاری ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں متعدد نوجوان گرفتار ہوگئے ہیں۔ سکیورٹی ادارے ان نوجوانوں کا قصور بتانے سے قاصر ہیں۔ ایک اہم سکیورٹی افسر کا کہنا تھا کہ یہ تمام کاروائیاں حکومتی حکم پر کی جارہی ہیں۔ دوسری طرف حکومت شیعہ مسلمانوں کے قاتل کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں لگام دینے میں ناکام رہی ہے۔
ان تمام واقعات پر ملت تشیعُ میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ شیعہ ووٹوں سے ایوان میں بیٹھنے والی سیاسی جماعتیں شیعہ مسلمانوں کو تحفظ دینے میں ناکام رہے ہیں۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق شیعہ مسلمانوں کے اندر بڑھتا ہوا احساس محرومی کسی بڑی بہیانک تباہی کا سبب بن سکتا ہے۔ اس اہم موضوع پر حکومتی غفلت مزید شک و شبہات پیدا کررہی ہیں۔