گلگت ؛ تمام شیعہ تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت کے لیے بند
گلگت شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق امریکی سعودی نواز طالبان دہشت گردوں نے گلگت کے تعلیمی اداروں پر دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہے جس کے باعث گلگت بلتستان حکومت نے گلگت کے تمام تعلیمی ادراے غیر معینہ مدت تک بندرکھنے کا حکم دیا ہے ۔واضح رہے کے امریکی سعودی نواز طالبان ملک خداد پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ اور قبائیلی علاقوں میں اس قسم کی کاروائی کرچکی ہے ۔جبکہ
برطانیہ کے نشریاتی ادارے کے مطابق قبائلی علاقوں میں گذشتہ پانچ برسوں میں پانچ سو سکول تباہ کئے گئے ہیں حیرت انگیز بات یہ ہے خود کو سب سے بڑے دیندار کہنے والوں نے یہ کام انجام دیا ہے جبکہ اسلام علم کے حصول کو ماں کی گود سے قبر تک کی تاکید کی ہے اور علم کی خاطر وطن سے دوری سہنے کو بھی عبادت شمار کیا ہے جبکہ فقہ اسلامی میں ان علوم کا جاننا شرعاواجب ہے جو کسی بھی اسلامی معاشرے کی ضرورت بن جائے
یقیناًآج تمام انسانی معاشروں کو میڈیکل ،انجینئرینگ وکالت سمیت متعدد علوم کی اشدضرورت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا کسی بھی معاشرے کی ترقی کا راز اس معاشرے پڑھے لکھے افراد ہی ہوتے ہیں
قرآن مجید نے علم کو اس قدر اہمیت دی کی پہلا لفظ ہی پڑھو سے شروع ہوتا ہے جبکہ سیرت نبوی ص میں ہمیں قول و فعل دونوں میں علم کی اہمیت اور برتری و فضلیت نظر آتی ہے
سکول دشمنی سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ لوگ اسلام اور پاکستان دونوں کے مخلص نہیں اور نہ ہی ان کو پاکستانی عوام میں دلچسپی ہے بلکہ یہ تو اسلام پاکستان اور عوام کے دشمن ہیں کیونکہ یہ ہمیں ترقی کرتے ہوئے دیکھ نہیں سکتے