پاکستانی شیعہ خبریں

ملک بھر میں ،توہین آمیز امریکی فلم کے خلاف شیعان حیدر کرار کا شدید احتجاج

mwm larkanaتوہین رسالت (ص) کے سنگین جرم میں امریکا اور صیہونیزم (اسرائیل)ملوث ہیں،توہین آمیز امریکی فلم اسلام مخالف امریکی و اسرائیلی مہم کا حصہ ہے ت۔توہین رسالت (ص) نا قابل برداشت اور نا قابل معافی عمل ہے ،توہین رسالت (ص) کے مرتکب عناصر کو سزائے موت دی جائے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی احتجاجی ریلی سے مولانا صادق رضا تقوی اور مولانا شبیر الحسن طاہری کا خطاب
کراچی( )توہین رسالت (ص) کے سنگین جرم میں امریکا اور صیہونیزم (اسرائیل)ملوث ہیں،توہین آمیز امریکی فلم اسلام مخالف امریکی و اسرائیلی مہم کا حصہ ہے ۔توہین رسالت (ص) ناقابل برداشت اور ناقابل معافی عمل ہے ،توہین رسالت (ص) کے مرتکب عناصر کو سزائے موت دی جائے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماؤں مولانا صادق رضا تقوی اور مولانا شبیر الحسن طاہری نے جمعہ کے روز ملک گیر احتجاجی مظاہروں کی اپیل پر ابو الحسن اصفہانی روڈ پر نکالی جانے والی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔توہین آمیز امریکی فلم اور توہین رسالت (ص) کے خلاف نکالی گئی احتجاجی ریلی کا آغاز جامعہ مسجد مصطفی عباس ٹاؤن سے ہو اور ابو الحسن اصفہانی روڈ پر اختتام ہوا احتجاجی ریلی میں شریک سیکڑوں جانثاران پیغمبر اکرم (ص) نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ’’ہماری جان آپ پر قربان یا رسول اللہ ‘‘،لبیک یا رسول اللہ (ص)‘‘،توہین رسالت کے مجرم امریکہ اور اسرائیل‘‘،’’اسلام مخالف امریکی فلم بنانے والے سام باکلی کو پھانسی دو سمیت متعدد نعرے درج تھے جن پر واضح تھا کہ مسلمانان پاکستان اسلام اور رسالت مآب (ص) کی شان میں ہونے والی گستاخانہ کاروائیوں پر خاموش نہیں بیٹھیں گے اور عالمی استعمار امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف سراپا احتجاج بن جائیں گے۔
شرکائے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماؤں مولانا صادق رضا تقوی اور مولانا شبیر الحسن طاہری کاکہنا تھا کہ دشمنان اسلام امریکہ و اسرائیل و صیہونیزم نے پیغمبر اکرم (ص) کی شان مبارک میں ایک مرتبہ پھر توہین کر کے اسلام اور مسلم امہ سے اپنی دشمنی کو آشکار کر دیا ہے اور اس جرم اور عظیم گناہ میں ملوث عناصر کی روسیاہی کے لئے یہ کافی ہے کہ انہو نے دنیا کے مقدسات میں سے مقدس ترین اور نورانی ترین چہرے کو نفرت انگیز ہرزہ سرائیوں کا نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس شر انگیز حرکت کے پس پردہ صیہونیت ،امریکہ اور عالمی استکبار دورسے سرغنوں کی معاندانہ پالیسیاں کارفرما ہیں جو اسلامی دنیا کے نوجوانوں کی نظروں میں اسلامی مقدسات کو ان کے بلند مقام سے نیچے گرا کران کے دینی مذہبی جذبات و احساسات کو بجھا دینا چاہتے ہیں۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماؤں کاکہنا تھا کہ امریکی و صیہونی درندوں کی جانب سے یہ نا قابل معافی جرم مرتکب ہوا ہے اور اگر امریکی حکومت واقعتا اپنے دعووں میں سچی ہے تو پھر اس توہین آمیز فلم کو بنانے اور صیہونی سرمایہ کاری میں مرتکب تمام عناصر کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائے۔ان کاکہنا تھا کہ نبی کریم (ص) کی شان میں گستاخی نا قابل برداشت اور معافی عمل ہے انہوں نے اپیل کی کہ پاکستان کے مسلمان یکجان ہو کر اس صیہونی اور امریکی درندگی کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے متحد ہو جائیں ،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام مخالف امریکی فلم اور توہین رسالت (ص) کے خلاف اتوار (16ستمبر ) کو نمائش چورنگی سے امریکی قونصلیٹ تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اور امریکی قونصلیٹ کا گھراؤ کیا جائے گا اگر حکومت نے کسی قسم کی رکاوٹ کھڑی کرنے کی کوشش کی تو ملک بھر میں حکومتی ایوانوں کا بھی گھراؤ کیا جائے گا اور رکاوٹ ڈالنے والے عناصر کو بھی توہین رسالت(ص) میں برابر کا شریک سمجھیں گے۔اس موقع پر شرکائے ریلی کی جانب سے امریکہ مردہ باد اور اسرائیل نا منظور سمیت لبیک یارسول اللہ (ص) کے فلک شگاف نعروں سے فضا گونج اٹھی جبکہ ریلی کے اختتام پر امریکہ اور صیہونی ریاست اسرائیل کے پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button