پاکستانی شیعہ خبریں
پاسبا ن عزا کے رہنما شہید نیر زیدی کے بھتیجا رمیز دہشتگردوں کی فائرنگ سے شدید زخمی
کراچی شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق محمود آباد کے ایم سی اسکول کے پاس آج صبح امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاسبان عزا کے رہنما شہید نیر زیدی کے بھتیجے رمیز شدید زخمی ۔ زخمی نوجوان رمیز کو جناح ہسپتال منتقل کیا جاچکا ہے جہاں وہ زیر علاج ہیں ۔ڈاکٹر کے مطابق زخمی نوجوان کو تین گولیاں ماری ہیں حالت نازک ہے ۔نمائندے کے اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والے نوجوان رمیز اپنے چچا پاسبان عزا کے رہنما شہید نیر زیدی کے کیس کے ایک اہم گواہ ہیں ۔ زخمی نوجوان رمیز کے امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ لشکرجھنگوی کے دہشتگردوں نے اس وقت اپنی درندگی کا نشانہ بنایا جب وہ گھر سے اپنے آفس جارہے تھے ۔رمیز کو زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔مومنین سے دعاکی اپیل ہے