کراچی: امریکی سعودی نواز دہشتگردوں کی فائرنگ شیعہ وکیل مرزا وقار حسین زخمی
شیعت نیوز نمائندے کی اطلاعات کے مطابق امریکی سعودی نواز کالعدم طالبان سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے کراچی کے علاقے تین ہٹی کے قریب شیعہ وکیل وقار حسین زخمی ہوگے۔
مزید تفصیلات کے مطابق کراچی بار کے شیعہ وکیل وقار حسین کوامریکی سعودی نواز کالعدم طالبان سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے کراچی کے مصروف ترین علاقے مارٹن روڈ نزد تین ہٹی کے قریب نشانہ بنایا، ایڈوکیٹ وقار حسین گاڑی نمبر AQD۔203 میں اپنے گھر سے آفس کی طرف جارہے تھے کے جمشید کواٹر تھانے کی حدود میں دہشتگردوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی کالعدمتنظیموں کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ ایڈوکیٹ وقار حسین شدید زخمی ہوگے جبکہ اْن کا ڈرائیور معمولی زخمی ہوگیا دونوں زخمیوں کو آغا خان اسپتال منتقل کردیا گیا ڈاکٹر کے مطابق شیعہ ایڈوکیٹ وقار حسین کو 6 گولیاں لگی ہیں۔
واضع رہے کہ اس قسم کا کراچی میں پہلا واقعہ نہیں، اس سے قبل بھی امریکی سعودی نواز کالعدم طالبان سپاہ صحابہ لشکرجھنگوی کے دہشتگرد متعدد شیعہ دْکلاء کو نشانہ بناچکے ہیں۔ گزشتہ ایک دو سالوں میں ایڈوکیٹ مختار بخاری، ایڈوکیٹ بدر جعفری، ایڈوکیٹ کفیل جعفری، ایڈوکیٹ شکیل جعفری، ایڈوکیٹ صلاح الدین جعفری اور ایڈوکیٹ علی فرقے کی بنیاد پر کراچی شہر میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کا نشانہ بن چْکے ہیں۔
جبکہ کراچی بار ایسویشن کے صدر اور میڈیا کی طرف سے ان کی شہادت کی خبر آرہی ہے