پاکستانی شیعہ خبریں

ضلعی انتظامیہ کاماہ محرم کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف علاقوں کا دورہ

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے محرم الحرام کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے جلوسوں کے راستوں کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر پشاورڈاکٹر عمران حامد شیخ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پشاور محمد مغیث ثنا ء اللہ کی زیر نگرانی 102 بریگیڈکے کیپٹن منیب، محکمہ پولیس کے ڈی ایس پی عمران خان، واپڈا، سوئی گیس، ٹائون ون،پی ڈی اے، ڈبلیو ایس ایس پی، ریسکیو 1122 ، اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے پشاور شہر کے مختلف علاقوں میں قائم امام بارگاہوں کے دورے کئے اور جلوسوں کے راستوں میں قائم رکاوٹوں،بجلی کی لٹکتی تاروں، سیکیورٹی ، راستوں میں دکانوں سے باہر غیر قانونی تجاوزات اور صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔خصوصی ٹیم جلوسوں کے راستوں کے بارے میں اپنی تفصیلی سفارشات ڈپٹی کمشنر پشاور کو بھجوائے گی ڈپٹی کمشنر پشاور سفارشات کا جائزہ لینے اور منظوری کے بعد عمل درآمد کیلئے متعلقہ محکموں کو بھجوائیں گے ڈپٹی کمشنر پشاور نے تمام متعلقہ محکموں کو محرم الحرام کیلئے تما م ضروری اقدامات کر نے کی ہدایت کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button