پاکستانی شیعہ خبریں

جشن آزادی گلگت بلتستان کے شہداء مشترکہ قومی ہیروز ہیں، علامہ ناصر عباس جعفری

raja nasirجشن آزادی گلگت بلتستان کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ جشن آزادی گلگت بلتستان پورے اہل وطن کے لئے ایک پرمسرت دن ہے اور جشن آزادی گلگت بلتستان کے شہداء مشترکہ قومی ہیروز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی مدد آپ کے تحت ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کرنے کے بعد وطن عزیز پاکستان کے ساتھ الحاق کرنا اس خطے کے عوام کی وطن دوستی کی اعلٰی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے پرامن اور محنت کش عوام کو آزادی کے بعد وہ مواقع نہیں ملے، جن کے وہ حقدار تھے، یہاں تک کہ انہیں گذشتہ کئی دہائیوں سے مکمل بنیادی حقوق سے بھی محروم رکھا گیا۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو مکمل آئینی حقوق اور اس خطے کو مکمل صوبائی حقوق دینے میں مزید تاخیر اس خطے کے عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں میں مزید اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے جشن آزادی کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء پوری قوم سے تعلق رکھتے ہیں اور مشترکہ قومی ہیروز ہیں۔ انہوں نے شاہراہ قراقرم میں رونما ہونے والے تین اہم سانحات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سامراجی طاقتیں اس خطے کے پرامن عوام کو جنگ وجدل میں دھکیلنا چاہتی ہیں، جس کا مقصد وطن دوست عوام کو تعمیر و ترقی سے روکنا ہے۔ انہوں نے گلگت بلتستان سمیت ملک بھر کی عوام کو جشن آزادی گلگت بلتستان کی مناسبت سے مبارکباد بھی پیش کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button