پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی: اورنگی ٹاون میں تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ، محمد دراز شیعہ شہید
نمائندے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میںامریکی سعودی نواز کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ کے فرقہ پرست دہشتگردوں کی فائرنگ سے محمد دراز نامی شیعہ شہید ہوگئے۔
مزید تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ(لشکر جھنگوی) کے دہشتگردوں نے 40 سالہ محمد دراز ولد علی دراز کو اورنگی ٹاون 10 نمبر عوامی چوک کے قریب نشانہ بنایا۔ دہشتگردوں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں محمد دراز موقعے پر ہی شہیدہ ہوگئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی 4 شیعہ مومنین کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہوچکے ہیں۔ سکیورٹی اداروں کی نا اہلی شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی کا سبب بن رہی ہے۔ حکومتی ادارے شیعہ مسلمانوں کو تحفظ دینے میں ناکام رہے ہیں۔