بھکر؛امریکی سعودیہ نواز تکفیری دہشتگردوں کے ہاتھوں علم حضرت عباس علیہ السلام شہید
شیعت نیوز کے نمائندئے کے مطابق بھکر؛امریکی سعودیہ نواز اکالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کے ہاتھوں علم حضرت عباس علیہ السلام شہید
علم حضرت عباس علیہ السلام کو جلائے جانے پر مجلس وحدت کے مقامی رہنماوں کی قیادت میں پوراشہر احتجاج کررہاہے،ایف آئی آر نامزد ملزموں کیخلاف کاٹی جائے مظاہرین کا مطالبہ،پولیس کی کالی بھیڑوں کی جانب داری پر ڈی آئی خان بھکر مین روڈ صبح نو بجے سے بلاک کردی گئی
اطلا عات کے مطابق بھکر کے نواحی علاقے کوٹلہ جام والی سڑک کے ایک چوک نصب علم پاک کو جلایا گیا جس کے سبب ہزاروں افراد سراپا احتجاج بن گئے اور پولیس کو شرپسندوں کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے اور گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا لیکن پولیس شرپسندوں کی جانب داری کرتے ہوئے نامعلوم افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کرنا چاہتی ہے جبکہ شرپسند سب کے لئے واضح ہیں جبکہ مجلس وحدت کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ ملزم جانے پہچانے ہیں اور نامزد ایف آئی آر درج ہونی چاہیے دھرنا جاری ہے مذاکرات بھی دو بار ناکامی کے بعد پھر سے شروع ہو چکے ہی