پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی: امریکی سعودیہ نواز کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کی فائرنگ، ایک مومن علی حسن شہید، ایک زخمی
نمائندے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں امریکی سعودیہ نواز کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے حبیب بینک کوارٹر کے رہائشی شیعہ نوجوان علی رضا ولد شہزاد حسین شہید اور فرحان نامی شیعہ مومن زخمی ہوگئے ہیں۔
شہید علی رضا ولد شہزاد رضا کے جسد خاکی کو رضویہ امام بارگاہ منتقل کردیا گیا ہے۔ جبکہ زخمی ہونے والے فرحان اس وقت آغا خان کراچی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ شہید علی رضا کی نماز جنازہ آج شام 4 بجے اورنگی ٹاون بینک کواٹر 5۔11 نمبر پر ادا کی جائے گی۔
سعودی ایماء اور پاکستان کے ریاستی اداروں میں موجود ضیاء کی باقیات کی سرپرستی میں پلنے والے دہشتگردوں کے ہاتھوں کئی سالوں سے شیعہ نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے ریاستی ادارے بلخصوص شیعہ ووٹ پر آنے والی حکومتیں بھی شیعہ مسلمانوں تحفظ دینے میں ناکام رہی ہیں۔