پاکستانی شیعہ خبریں
گلگت: یوم حسین (ع) کے شرکاء پر فائرنگ کا زخمی طالب علم ضمیر عباس شہید
شیعیت نیوز کے نمائندے کے مطابق آئی ایس او برما یونٹ کے جنرل سیکریٹری ضمیر عباس ولد صفر خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے ۔شہید کی نماز جنازہ حجتہ السلام مولانا آغا راحت حسین الحسینی کی ذیرِ اقتداء مرکزی جامع مسجد امامیہ گلگت میں ادا کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق12دسمبر کو قراقرم یونیورسٹی میں یوم حسین (ع) میں شرکت کے بعد واپس آنے والے طالب علموں پر امریکہ و سعودیہ نوازکالعدم سپاہ صحابہ (قاضی نثارگروپ )کے دہشت گردوں نے بلا اشتعال فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں متعدد طالب علم زخمی ہوئے تھے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گلگت منتقل کر دیا گیا تھا، جہاں ضمیر عباس 6دن زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جام شہادت نوش کر گئے