پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ علمدار روڈ کوئٹہ! کراچی میں شیعہ جماعتوں نے ہڑتال کا اعلان کر دیا

pc Dharnaسانحہ علمدار روڈ کوئٹہ کے سلسلے میں کراچی میں جاری احتجاجی دھرنے میں شیعہ جماعتوں نے پیر کے روز ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق نمائش چورنگی پر جاری احتجاجی دھرنے کے دوران شیعہ جماعتوں بشمول مجلس وحدت مسلمین پاکستان،شیعہ علماء کونسل پاکستان،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان،جعفریہ الائنس پاکستان،ذاکرین امامیہ سمیت دیگر شیعہ تنظیموں کے رہنماؤں بشمول مولانا صادق رضا تقوی،مولانا ناظر عباس تقوی،مولانا عقیل موسیٰ،علامہ فرقان حیدر عابدی ،علامہ جعفر رضا نقوی اور دیگر نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر کے روز کراچی بھر میں ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے سول سوسائٹی،تاجر برادری،ٹرانسپورٹر اتحاد اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے حلقوں سے بھرپور تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ جمعرات کے روز کوئٹہ میں علمدارروڈ پر ناصبی تکفیری دہشت گردوں کے بم حملوں میں 100سے زائد عزاداران امام حسین علیہ السلام شہید ہو گئے تھے جبکہ 250سے زائد عزاداران امام حسین علیہ السلام زخمی ہوئے تھے۔سانحہ کے بعد شیعیان حیدر کرار (ع) نے شہداء کے تشیع جنازوں کو نہ دفنانے کا اعلان کرتے ہوئے تشیع جنازوں کے ہمراہ احتجاجی دھرنے کا آغاز کر دیا تھاجو کہ تاحال جاری ہے جبکہ کوئٹہ میں احتجاجی دھرنے کو اب تک 90گھنٹوں سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے تاہم سخت ترین سرد موسم اور بارش کے باوجود احتجاجی دھرنا جاری ہے ۔
دوسری جانب کراچی میں جاری احتجاجی دھرنے کو 30گھنٹوں سے زائد عرصہ گزر چکا ہے تاہم شیعیان حیدر کرار(ع) معصوم بچوں اور خواتین سمیت بزرگوں کے ہمراہ دھرنے میں موجود ہیں۔
کراچی میں نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنے میں اتوار اور
 پیر کی درمیانی شب کو شیعہ علماء اور عمائدین نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیر کے روز ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے سیکرٹری جنرل مولانا صادق رضا تقوی کاکہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ملت جعفریہ کا ہر فرد میدان عمل میں موجود ہے اور دشمن اسلام و ملک کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے سر گرم عمل ہے ۔ان کاکہنا تھا کہ کراچی بھر میں 15سے زائد مقامات بشمول بلاول ہاؤس کا گھراؤ اور شہر بھر میں جاری احتجاجی دھرنے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک کوئٹہ کو فوج کے حوالے نہیں کیا جاتا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما مولانا ناظر تقوی کاکہنا تھا کہ حکومت دہشت گردوں کے خلاف عملی کاروائی کرے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سد باب کئے جائیں ۔ان کاکہنا تھا کہ اگر حکومت دہشتگردوں کے خلاف کاروائی نہیں کر سکتی تو ملت جعفریہ ملک بھر کے ایوانوں کو عزاخانوں میں تبدیل کر دے گی اور ناصبی تکفیری دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ناصبی تکفیری دہشت ہوں گے یا پھر محب وطن بانیان پاکستان کی اولادیں ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button