پاکستانی شیعہ خبریں

کوئِٹہ میں گورنر راج، ملک بھر میں احتجاجی دھرنوں کا اختتام کوئِٹہ میں گورنر راج، ملک بھر میں احتجاجی دھرنوں کا اختتام

pakisan dharnaسانحہ علمدار روڈ کوئٹہ میں شہید ہونے والے 86سے زائد شہدائے ملت جعفریہ کے لواحقین سے اظہار یکجہتی اور ملت جعفریہ پاکستان کے مطالبات کی منظوری کے لئے ملک بھر بشمول کراچی،حیدر آباد،سکھر،لاڑکانہ،شکار پور،خیر پور،رانی پور،رحیم یار خان،بہاولپور،ملتان،ڈیرہ غازی خان،ڈیرہ اسماعیل خان،لاہور،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،فیصل آباد،اسلام آباد سمیت پشاور،گلگت،اسکردو سمیت اور ملک کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں ہونے والے احتجاجی دھرنے تین روز کے بعد اختتام پذیر ہو گئے ۔

واضح رہے کہ جمعرات کے روز کوئٹہ میں علمدار روڈٖ پر دو بم دھماکوں کے نتیجہ میں شہید ہونے والے 86سے زائد شہداء کے جنازوں کے ساتھ ملت جعفریہ چار روز سے علمدار روڈ کوئٹہ پر احتجاجی دھرنا دئیے ہوئے تھی۔جس کے بعد ملک بھر کے تمام شہروں میں درجنوں مقامات پر احتجاجی دھرنے جاری تھے جس کے بعد ملک میں زمینی رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔تاہم اتوار اور پیر کی درمیانی شب کو کوئٹہ میں چار روز تک احتجاجی دھرنا جاری رہنے کے بعد بلوچستان میں گورنر راج کا نفاذ کر دیا گیا ہے جس کے بعد ملت جعفریہ نے احتجاجی دھرنے کو ختم کرتے ہوئے پیر کے روز ظہرین کی نماز کے بعد شہداء کی تدفین بہشت زینب (س) قبرستان میں کر دی ہے۔شہدائے سانحہ علمدارروڈ کوئٹہ کی تدفین کے بعدملک بھر میں جاری احتجاجی دھرنوں کو ختم کر نے کا اعلان کر دیا گیا ہے اور پیر کے روز ظہرین کے نماز کے بعد احتجاجی دھرنوں کو پر امن ختم کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں شدید سردی کی لہر کے باوجود عزاداران امام حسین علیہ السلام کی استقامت میں کسی قسم کی لغرش نہیں آئی اور اللہ تعالی کے فضل و کرم اور محمد و آل محمد علیہم السلام اور آقا امام زمان علیہ السلام کی نصرت کے توسل سے ملت جعفریہ پاکستان اپنے مقصد میں کامیاب اور سرخرو ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button