اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملک میں ایک کے بعد ایک سانحہ حکومتی نااہلی کا واضح ثبوت ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کےسیکریٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے ملتان میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میںایک کے بعد ایک سانحہ حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ ملک میں انتہاپسندی اور بے حیائی عام ہوتی جا رہی ہے، غربت کے باعث چوری، ڈکیتی، رہزنی اور قتل و غارت گری کے واقعات میں حیران کن اضافہ ہوا ہے، جس سےعالمی سطح پر ملک کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے،۔

انہوں نے کہا کہ سزا اور جزا کے نظام میں موجود خامیوں کو دور کیا جائے اور ملک کی عالمی سطح پر بدنامی کرنے والوں کے خلاف فی الفور فیصلے کر کے عبرتناک سزا دی جائے، پولیس سے لے کر عدالتوں تک آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے، مظلوم کے لیے انصاف کا حصول ایک خواب بن کر رہ گیا ہے، ایک کے بعد ایک سانحہ حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ہر بڑے سانحہ کے بعد بلند و بانگ دعوے کیے جاتے ہیں لیکن ان پر عملی جامہ نہیں پہنایا جاتا جس سے جرائم پیشہ افراد کو مزید تقویت ملتی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں جامعہ حفصہ میں معصوم بچیوں کوکیا سکھایا جاتا ہے، ویڈیو وائرل

ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ اگر ماضی میں انصاف کے تقاضوں کو فوری پورا کیا جاتا تو سیالکوٹ جیسے واقعات رونما نہ ہوتے۔ ایک منظم سازش کے تحت ملکی حالات خراب کر کے عالمی سطح پر ملک کو پابندیوں کا شکار کیا جا رہا ہے ۔حکمران ملک دشمن عناصر کے عزائم کو کامیاب نہ ہونے دیں اور ایسے تمام عناصر کا قلعہ قمع کیا جائے جو پاکستان کی جگ ہنسائی کا موجب بن رہے ہیں۔ اس موقع پرڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، سیکرٹری سیاسیات انجینئر سخاوت علی سیال ،سید دلاور رضا زیدی، شبر رضا اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button