کراچی :ناصبی تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ ،جنرل ٹائر کمپنی کے جنرل مینیجر حسن ابن حسین شہید
شیعیت نیوز کے نمائندے کے مطابق کراچی کے ضلع ملیر میں محمدی ڈیرہ کے علاقے میں امریکہ وسعودیہ نواز درندہ صفت وہابی دہشتگردتنظیم سپاہ صحابہ کے کارندوں کی فائرنگ سے حسن ابن حسین عرف شبو بھائی شہید ہو گئے۔حسن ابن حسین پاکستان کی معروف ٹائر ساز کمپنی جنرل ٹائرمیں جنرل مینیجر کے عہدے پر فائز تھے ۔
تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں نے شہید ابن حسن کو اس وقت اپنی بربریت کا نشانہ بنایا جب وہ الصبح ڈیوٹی پر جانے کے لئے گھر سے نکلے تھے ۔ جیسے ہی شہید ابن حسن اپنی کار میں نعیم ہسپتال کے سامنے پہنچے پہلے سے گھات لگائے موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے ان کی کار پر اندھادھند فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔وقوعہ کے فوراً بعدشدید زخمی حالت میں انہیں جناح ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے ۔قانونی کاروائی کے بعد میت جناح ہسپتال سے مسجد و امام بارگاہ محمدی ڈیرہ ملیر منتقل کردی گئی ہے ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہل محلہ اور مومنین کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا اور ملیر کے مختلف علاقوں ملیر سٹی ، محمدی ڈیرہ ، کالابورڈ اور جعفرطیار میں کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے مند ہونا شروع ہو گئے۔
شہید ابن حسن کی نماز جنازہ آج آٹھ بجے شب مین نیشنل ہائی وے پر ادا کی جائے گئی ۔
واضح رہے کہ شہیدابن حسن عرف شبو بھائی ملازمت کے علاوہ اپنے بھائی عابد ضوی کے ساتھ کاروانِ آلِ یٰسین کے نام سے ٹریول ایجنسی بھی چلا رہے تھے۔ شہید نوجوانی سے ہی شیعہ قومیات میں فعال تھے ،مسجد و امام بارگاہ محمدی ڈیرہ ملیر کے سابق صدر تھے ،زمانہ طالب علمی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن میں فعال رہے ، تحریک جعفریہ ضلع ملیر میں زمیداریاں ادا کیں ، شہید تحریک جعفریہ سندھ کے سابق جنرل سیکریٹری مزمل رضوی کے چھوٹے بھائی تھے۔