پشاور : کالعدم سپاہ صحابہ کی فائرنگ ،سینئرشیعہ وکیل سپریم کورٹ اور نامزد جج ہائی کورٹ ملک جرار حسین شہید
شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی دار الحکومت پشاور میں امریکی و سعودی ایجنٹ کالعدم سپاہ صحابہ (تحریک طالبان )کی فائرنگ سے سینئرشیعہ وکیل سپریم کورٹ اور نامزد جج ہائی کورٹ ملک جرار حسین شہیدہوگئے ہیں ۔سینئر وکیل سپریم کورٹ اور نامزد جج ہائی کورٹ ملک جرار حسین شہیدکی میّت لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی و سعودی ایجنٹ کالعدم سپاہ صحابہ (تحریک طالبان )کے مسلّح دہشتگردوں نے پشاور کے علاقے گلبہار نمبر ۱ میں سینئر وکیل سپریم کورٹ اور نامزد جج ہائی کورٹ ملک جرار حسین کواس وقت بربریت کا نشانہ بنایا جب وہ الصبح اپنے دفتر جانے کے لئے گھر سے باہر نکلے تھے کہ پہلے سے گھات لگائے ہوئے مسلّح دہشت گردوں نے ان کی کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے ملک جرار حسین موقع پر ہی شہید ہوگئے ۔ شہید کی میت کو جائے وقوعہ سے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا ہے ۔