پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ عباس ٹاؤن کراچی:ملک بھر میں یوم سوگ،ہڑتال اور قومی پرچم سر نگوں

pakistan flag fliesاتوار کے روز کراچی کے علاقے عباس ٹاؤن میں ہونے دو ہولناک دھماکوں میں ہونے والی تباہی اور شیعہ مسلمانوں کی شہادتوں کے بعد آج پیر کے روز ملک بھر میں سوگ اور ہڑتال ہت جبکہ قومی پرچم بھی سر نگوں ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اتوار کی شام کو کراچی کے علاقے عباس ٹاؤن میں ہونے والے دو ہولناک بم دھماکوں میں 54افراد شہید ہو گئے تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔دہشتگردانہ حملہ عباس ٹاؤن کی مرکزی گلی مین فلیٹ کے سامنے ہوا جس کے بعد اطراف کی دونوں عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں تھیں اور 50فلیٹس مکمل طور پرتباہ جبکہ دوسو سے زائد فلیٹس کو نقصان پہنچا تھا۔جس کے بعد گھروں کے مکین علاقے سے ہجرت کر کے اپنے رشتہ دارو ں کے گھروں میں منتقل ہو گئے تھے۔
کراچی میں ہونے والی دہشت گردانہ کاروائی کے بعد ہڑتال اور یوم سوگ کی اپیل مجلس وحدت مسلمین پاکستا ن اور جعفریہ الائنس پاکستان نے کی تھی جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں بشمول متحدہ قومی موومنٹ پاکستان،عوامی نیشنل پارٹی،پاکستان مسلم لیگ(ف)،سنی تحریک،وکلاء،سندھ بار کونسل اور دیگر نے بھی ہڑتال کی بھرپور حمایت کی تھی۔اسی طرح پنجاب بار کونسل نے بھی عدالتی کاروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے ۔
دوسری جانب سانحہ عباس ٹاؤن کے خلاف شیعہ جماعتوں بشمول مجلس وحدت مسلمین ،جعفریہ الائنس پاکستان،شیعہ علماء کونسل امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور کوئٹہ یکجہتی کونسل نے بھی بلوچستان بھر میں تین روزہ یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ سانحہ عباس ٹاؤن کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ پیر کی صبح تک علاقے کی چھان بین میں مصروف رہاہے۔
سندھ بھر میں بشمول کراچی،حیدر آباد،جامشورو اور سکھر سمیت چھوٹے بڑے علاقوں میں سانحہ عباس ٹاؤن کراچی کے خلاف ہڑتال کے باعث تمام کاروباری مراکز،ٹرانسپورٹ،اسکول ،کالجز اور یونیورسٹیاں بند ہیں۔اسی طرح صوبہ پنجاب میں بھی حکومت پنجاب کی جانب سے ایک روزہ سوگ کے اعلان کے بعد پیر کے روز پنجاب بھر میں یوم سوگ منایا جا رہاہے۔
سانحہ عباس ٹاؤن کے بعد کراچی میں شیعہ رہنماؤں بشمول جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ عباس کمیلی،مجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکرٹری جنرل مولانا صادق رضا تقوی،شیعہ علماء کونسل کے رہنما مولانا ناظر عباس تقوی،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی کے رکن نظارت مولانا عقیل موسی اور دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کراچی میں فوج کو طلب کیا جائے اور کالعدمد ہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی اور طالبان یزیدی دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے۔شیعہ رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ کراچی کو اسلحہ سے پاک کیا جائے ۔ان کاکہنا تھا کہ سانحہ عباس ٹاؤن فرقہ وارانہ فسادات کی سازش ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button