پاکستانی شیعہ خبریں

جہاں جہاں بے گناہوں کا خون بہایا جارہا ہے آپریشن ضرب عضب کا دائرہ ان علاقوں تک بڑھایا جائے، علامہ عارف واحدی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ جہاں جہاں بے گناہوں کو قتل کیا جارہا ہے ان علاقوں تک آپریشن ضرب عضب کا دائرہ بڑھایا جائے، سانحہ پشاور کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام پشاور میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پشاور کا واقعہ انہتائی افسوناک ہے، ظالموں نے انہتائی درندگی کا ثبوت دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم سنتے تھے کہ لاشوں کا انبار لگ گئے تھے مگر آج پشاور میں اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ کس طرح بچوں کی لاشوں کے انبار لگ گئے، اس واقعہ سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے، اور ہمارا خونیں چہرہ ان لوگوں کے سامنے گیا ہے۔ انہوں نے ملی یکجہتی کونسل کو فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جن صوبوں کو ملی یکجہتی کونسل کا سیٹ اپ نہیں پہلی فرصت میں وہاں سیٹ اپ بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے جب گلگت بلتستان میں نے بات کی تو انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ یہاں بھی اسکی ضرورت ہے، انہوں نے ٹارگٹ کلنگ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ جہان جہاں پر علمائے کرام، ڈاکٹرز اور دیگر شہریوں کو قتل کیا جا رہا ہے ضرب عضب آپریشن کا دائرہ ان علاقوں تک بھی بڑھایا جائے اور ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button