پاکستانی شیعہ خبریں

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلامی تحریک پاکستان کو انتخابی نشان تالا چابی الاٹ کر دیا

suc lockشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی انتخابات کے لئے رجسٹرڈ تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کا مرحلہ مکمل کرتے ہوئے اسلامی تحریک پاکستان کو ’’تالا چابی‘‘ کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا ہے۔ یہ بات اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کے سربراہ سید وزارت حسین نقوی ایڈووکیٹ (گولڈ میڈلسٹ تحریک پاکستان) نے اپنے اخباری بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تحریک پاکستان اآئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور اس وقت بھی ملک کی مختلف سیاسی و دینی جماعتوں کے ساتھ رابطوں اور بات چیت کا سلسلہ جاری ہے اور ملک و قوم کے بہترین مفاد میں اسلامی تحریک پاکستان انتخابات 2013ء میں مثبت اور فیصلہ کن کردار ادا کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button