پاکستانی شیعہ خبریں
کوئٹہ :تکفیری غنڈوں کی فائرنگ سے شیعہ شدید زخمی
شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق کوئٹہ کے علاقے وحدت کالونی بروہی روڈ پر امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی اور طالبان دہشتگردوں کی فائرنگ سے محمد بشیر ولد شاہ ولی شدید زخمی ہوگئے ۔نمائندے کی اطلاعات کے مطابق تکفیری غنڈوں نے محمد بشیر کے سر اور سینے میں گولیاں ماری جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے ۔محمد بشیر کو زخمی حالت میں سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کیا ہے جہاںوہ زیر علاج ہیں ڈاکڑز کے مطابق زخمی شیعہ نوجوان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے مومنین سے دعائے صحت کی درخواست ہے ۔
واضح رہے امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی اور طالبان دہشتگرد شیعان علی علیہ السلام کا خون بہا رہے ہیں ۔جبکے نگرہ حکومت پچھلی حکومت کی طرح خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے