پاکستانی شیعہ خبریں

شیعہ مسلمانوں کی تسلسل کے ساتھ ٹارگٹ کلنگ قابل مذمت ہے، شبر رضا

جعفریہ الائنس پاکستان کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل شبر رضا نے کہا ہے کہ شیعہ مسلمانوں کی تسلسل کے ساتھ ٹارگٹ کلنگ قابل مذمت ہے، حکومت نے منفی رویہ ترک نہ کیا تو احتجاج کی راہ اختیار کریں گے، حکومت ہوش کے ناخن لے اور شیعہ آبادیوں پر چھاپوں کا سلسلہ بند کر کے اسیر کارکنوں کو رہا کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ظلم یہ ہے کہ ہمارے افراد تسلسل کے ساتھ قتل کئے جارہے ہیں لیکن قاتلوں کو گرفتار کرنے کے بجائے نہتے اور بے قصور شہریوں کو گرفتار کر کے ان پر جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات قائم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی امتیازی کارروائیوں کیخلاف ہمارے احتجاج پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی رہے جس کا نتیجہ کچھ بھی برآمد ہوسکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button