پاکستانی شیعہ خبریں

امامیہ آرگنائزیشن گلگت ریجن کے زیراہتمام علماء کانفرنس کا انعقاد

امامیہ آرگنائزیشن گلگت ریجن کے زیراہتمام ماہ مبارک رمضان کے استقبال اور مجوزہ تبلیغی پروگرام کے سلسلے میں مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت میں علماء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں گلگت شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں علماء کرام نے شرکت کی جبکہ امام جمعہ الجماعت مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت آغا سید راحت حسین الحسینی نے بھی خصوصی طور پر کانفرنس میں شرکت کی۔ انہوں نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا ہے کہ علماء انبیاء کے وارث ہیں اور معاشرے میں دینی اقدار کا احیاء اور فروغ اور امر و نہی کے فریضہ الٰہی کی انجام دہی ہماری اولین ذمہ داری بنتی ہے۔ انہوں نے علماء کرام سے تاکید کی کہ وہ ماہ مبارک رمضان سے بھرپور استفادہ حاصل کرتے ہوئے تبلیغ اور اصلاح معاشرہ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button