علامہ ساجد نقوی کے سپاہی حزب اللہ کے شانہ بشانہ روضہ زینبیہ سلام اللہ علیہا کی حفاظت کر رہے ہیں ۔ اسلامی تحریک (تحریک جعفریہ) کا دعویٰ
شام میں روضہ جناب زینب سلام اللہ علیھا کی حفاطت کیلئے پاکستانی جوانوں کو شام بھیجنے کے بیان کے جاری ہونے کے چند گھنٹوں کے بعد میڈیا سیل نے ایک اور بیان جاری کیا جس میں دعوی ٰ کیا گیا کہ علامہ ساجد علی نقوی کے جانثار حزب اللہ کے شانہ بشانہ روضہ زینبیہ سلام اللہ علیھا کی حفاظت کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستانی طالبان اور کالعدم جماعتوں کے دہشت گرد امریکی خواہش پر شام میں سلفی وہابی القائدہ کے جھنڈے تلے جنگ لڑ رہے ہیںجنہیں پاکستانی میڈیا کئی دفعہ آشکار کر چکا ہے، ابھی کچھ دن قبل ایک نجی ٹی وی چینل کے مشہور تجزیہ نگار و صحافی نے یہ دعوی بھی کیا کے شام میں القائدہ کے شانہ بشانہ جماعت اسلامی بھی لڑ رہی ہے۔ سوال یہ ہے کہ آخر کب تک ہم زبانی جمع خرچ کرکے سستی شہرت حاصل کرتے رہیں گے اور منٹوں اور گھنٹوں میں تبدیل ہونے والے بیانات کیا ملت کی راہنمائی کر سکتے ہیں؟ آخر ہم کب بیدار ہونگے