پاکستانی شیعہ خبریں

پاکستانی عوام کی اکثریت نے یمن جنگ میں نواز حکومت کے جانبدارانہ کردار کی مخالفت کردی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان کی عوام کی اکثریت نے نواز حکومت کی جانب سے یمن سعودیہ جنگ میں سعودی عرب کی حمایت میں جانبدارانہ کردار ادا کرنے کی مخالفت کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کثیر الاشاعت روزنامہ کے نیوز چینل ڈان نیوز کی ویب سائٹ پر کئے جانے والے سروے کے مطابق 70 فیصد سے زائد افراد نے پاکستان کی جانب سے یمنی عوام کے خلاف جاری سعودی جارحیت میں جانبدارانہ کردار ادا کرنے کی مخالفت کی جبکہ 29 فیصد افراد نے اس کی حمایت میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔ اس سروے میں دس ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے یمن پر کی جانے والی فضائی جارحیت میں اب تک کئی سو بچے، خواتین و مرد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ مغربی میڈیا سمیت عرب ذرائع ابلاغ بھی اس حقیقت کو چھپا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button