پاکستانی شیعہ خبریں

گلگت، ایس یو سی کی عظمت شہداء کانفرنس آج منعقد ہوگی، علامہ ساجد نقوی خصوصی خطاب کرینگے

sajid gilgitشیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان کے زیراہتمام عظیم الشان "عظمت شہداء” کانفرنس آج سہ پہر مرکزی امامیہ جامع مسجد روڈ گلگت میں منعقد ہوگی۔ شہداء کانفرنس سے ملی یکجہتی کونسل کے قائمقام صدر اور اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی خصوصی خطاب کرینگے، جبکہ بلتستان کے نامور و بزرگ عالم دین علامہ شیخ حسن جعفری، علامہ مظہر عباس علوی، علامہ جعفر سبحانی، علامہ آغا عباس رضوی، علامہ شیخ مرزا علی اور جی بی صوبائی وزیر دیدار علی سمیت مرکزی سربراہان جے ایس او و جعفریہ یوتھ پاکستان بھی کانفرنس سے خطاب کرینگے۔ اس سے پہلے علامہ ساجد علی نقوی کو گلگت ائیرپورٹ سے ریلی کی شکل میں جلسہ گاہ تک لایا جائیگا۔ علامہ ساجد علی نقوی کے دورے کے پیش نظر گلگت شہر اور مضافاتی علاقوں میں انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button